نئی دہلی، 27 اکتوبر (یواین آئی)ہندوستان نے افریقی ممالک کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آج کہا کہ دونوں فریقوں کو نئی بین الاقوامی اقتصادی نظام کے لئے مشترکہ طور سے کوشش کرنی چاہئے۔
style="text-align: right;">
وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہاں ہندوستان افریقہ چوٹی کانفرنس 2015 میں وزرا سطح کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور افریقہ کے اقتصادی تعلقات صدیوں پرانے ہیں اور انہیں نئی شکل فراہم کی جا سکتی ہے۔